عرش الہی کے ساۓ میں رہنے والے سات لوگ

  وہ خوش بخت لوگ جو عرش الٰہی کے ساۓ میں ہونگے

 

روزِ محشر سات قسم کے لوگ عرش کے ساۓ میں ہونگے
روزِ محشر سات قسم کے لوگ عرش کے ساۓ میں ہونگے

سیدنا ابو ھریرةؓ سے روایت ہے 

کہ رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا


کہ سات طرح کے آدمی ہوں گے جن کو اللّٰہ اس دن اپنے سایہ میں جگہ دے گا

جس دن اس کے سایہ کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہوگا


 پہلا ☜  انصاف کرنے والا حکمران 


دوسرا ☜      وہ نوجوان جو اپنے رب کی عبادت میں جوانی کی امنگ سے مصروف رہا


تیسرا ☜ ایسا شخص جس کا دل ہر وقت مسجد میں لگا رہتا ہے


چوتھا ☜ دو ایسے آدمی جنہوں نے اللّٰہ کی رضا کے لیے باہم محبت کی اسی بنیاد پر وہ باہم جمع ہوتے اور اسی بنیاد پر جدا ہوتے ہیں (یعنی دین کی پابندی انہیں ایک دوسرے سے وابستہ رکھتی اور دین سے انحراف انہیں ایک دوسرے سے جدا کر دیتا ہے)


پانچواں ☜ وہ شخص جسے کسی حسب و نسب اور حسن و جمال والی عورت نے گناہ کی دعوت دی لیکن اس نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میں اللّٰہ سے ڈرتا ہوں


 چھٹا ☜وہ شخص جس نے صدقہ کیا مگر اتنے پوشیدہ طور پر کہ بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہیں ہوئی کہ داہنے ہاتھ نے کیا خرچ کیا


ساتواں ☜ وہ شخص جس نے تنہائی میں اللّٰہ کو یاد کیا اور (اس کے خوف) سے اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے


ہمارا واٹس ایپ جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں



ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی