محمد رحمة للعالمیں ہیں

 

محمد رحمة للعالمیں ہیں

محمد رحمة للعالمیں ہیں    

محمد سید و سردارِ دیں ہیں

°°°°°°°°°°

محمد حق کا نورِ اولیں ہیں

محمد ہی تو ختم المرسلیں ہیں

°°°°°°°°°

محمد زینتِ روئے زمیں ہیں

محمد عرش کے مسند نشیں ہیں

°°°°°°°°°°

محمد پیکرِ صدق و یقیں ہیں

محمد صادق الوعد و امیں ہیں

°°°°°°°°°°

محمد حسن میں بے مثل و یکتا

محمد سب حسینوں سے حسیں ہیں

°°°°°°°°°°

محمد رونقِ بزمِ دو عالم

محمد غار میں خلوت گزیں ہیں

°°°°°°°°°

محمد شاہکارِ خالقِ کل

محمد اسوۂ کامل تریں ہیں

°°°°°°°°°°

محمد رات کو بدرالدجیٰ بھی

محمد صبح کو مہرِ مبیں ہیں

°°°°°°°°°°

محمد بے سہاروں کا سہارا

محمد ہی شفیع المذنبیں ہیں

°°°°°°°°°°

محمد سا نہیں کوئی جہاں میں

محمد بھی کسی جیسے نہیں ہیں




1 تبصرے

  1. How to Play Pai Gow Poker | BetRivers Casino - Wolverione
    Pai Gow Poker worrione is an worrione online version of a traditional table game in which players place bets in the background. Pai Gow Poker uses only https://octcasino.com/ the 바카라 사이트 symbols from a casino-roll.com

    جواب دیںحذف کریں
جدید تر اس سے پرانی